بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || روسی وفاق کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدویدوف نے رہبر انقلاب کی شہادت پر صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا: جناب صدر! ہم انتہائی افسوس کے ساتھ، اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر اور ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ارادی قتل کے واقعے سے مطلع ہوئے۔
انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا: ہم ایرانی عوام کی ہر لحاظ سے حمایت کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید لکھا:
• مجھے اجازت دیجئے کہ رہبر معظم کے اہل خانہ، دوستوں اور باقی شہیدوں اور زخمیوں کے گھرانوں سے ہمدردی کا اظہار کروں۔
• بلاشبہ وحشیانہ اور غیر انسانی حملے ایرانی عوام کی مقاومت اور شجاعت کو توڑ نہیں سکیں گے۔
• درندگی اور خونخواری پر مبنی ان جابرانہ اقدامات کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ایک سنگ دلی اور بے رحمی ہوئی ہے جو تمام آداب اور بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں مندرجہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
• ہم ان اندھادھند حملوں کی شدت سے مذمت کرتے ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران کی باضابطہ قیادت کے ارکان، بے گناہ شہریوں اور بڑی تعداد میں بچوں کی شہادت پر منتج ہوئے ہیں۔
• ہم مکمل طور پر اس بات کے قائل ہوئے ہیں کہ خائنانہ اور غیر انسانی حملے ان ایرانی شہریوں کی مقاومت اور شجاعت کو توڑ نہیں سکیں گے، جو آج تک اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے، پوری قوت سے اپنی سالمیت اور جائز حقوق کا دفاع کرتے آئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ